رائل بینک آف اسکاٹ لینڈ میں نظام ہفتم کی رقم کی منتقلی کا مسئلہ

یو کے ہائی کورٹ میں تنازعہ کی جلد یکسوئی کی امید، نواب نجف علی خان کا بیان

حیدرآباد۔/7مارچ، ( پریس نوٹ ) آصف جاہ سابع کے پوتے اور پرنس ہاشم جاہ بہادر مرحوم کے فرزند نواب نجف علی خان نے ایک پریس نوٹ میں کہا کہ سر نواب میر عثمان علی خان بہادر نظام ہفتم کی مِلک جی بی پی 1,007,940.09 شلنگس کی رقم کو ستمبر 1948 میں نظام ہفتم کے وزیر فینانس میر معین نواز جنگ نے اس وقت کے پاکستانی ہائی کمشنر رحیم تولہ کے اکاؤنٹ میں نیشنل ویسٹ سنٹر بینک یو کے میں منتقل کیا تھا جسے اب رائل بینک اسکاٹ لینڈ کہا جاتا ہے۔ نظام نے غیر قانونی معاملت کیلئے ان کے وزیر فینانس اور رحیم تولہ کے خلاف ایک سیول ایکشن مقدمہ دائر کیا تھا تاہم اس کارروائی کو پاکستان کی جانب سے اس کی آزادی کے ادعاء کے بعد ہاؤز آف لارڈس کی جانب سے 1957ء میں روک دیا گیا۔ اب اسی اکاؤنٹ پر تازہ تنازعہ ہے جو اب جی بی پی 3.4 ملین ہے۔ زونل بینک آف اسکاٹ لینڈ یو کے میں ہے۔ اسے اب برطانیہ میں پاکستان کے موجودہ ہائی کمشنر کی جانب سے 66 سال بعد لندن میں ہائی کورٹ چانسیری میں ریویو کیا جارہا ہے۔ اپریل 2013ء میں پاکستانی ہائی کمشنر نے اس رقم کی اجرائی کیلئے بینک کے خلاف سیول کارروائی شروع کرنے کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسے نظام کی رقم پر قانونی حق ہے۔ ہندوستان اس کیس میں ایک فریق ہونے پر بینک کو ایک مکتوب تحریر کرتے ہوئے کہا کہ اس رقم پر ان کا دعویٰ ہے

لیکن اس مرحلہ پر انہیں مزید کچھ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ بینک نے بھی واضح طورپر کہا کہ وہ حقیقی دعویداروں کے حق میں فنڈس کی اجرائی کیلئے ہدایت دیتے ہوئے برٹش کورٹ کی جانب سے خصوصی حکم نہیں دیا جاتا اس وقت تک وہ رقم جاری نہیں کرے گا۔ نواب نجف علی خان نے کہا کہ انہوں نے 2008 میں وزیر اعظم، وزیر فینانس اور فارن سکریٹری سے ملاقات کرتے ہوئے اس مسئلہ کو دوستانہ انداز میں حل کرنے کی ان سے خواہش کی۔2005ء سے ہم نے نئی دہلی میں 3 پاکستانی ہائی کمشنرس سے ملاقات کی۔ ہم نے اس وقت کے صدر پاکستان آصف علی زرداری سے بھی اپیل کرتے ہوئے اس مسئلہ کو عدالتی یکسوئی کے ذریعہ حل کرنے کی خواہش کی تھی۔ اس وقت سے ہماری متعلقہ حکام کے ساتھ مراسلت جاری ہے۔ اب چھ دہوں طویل مسئلہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ حل ہوگا، اور نظام۔VII کے صرف ایک فرزند اور تین دختران بقید حیات ہیں۔ ارکان خاندان کو امید ہے کہ یہ مسئلہ جلد حل ہوگا۔ نواب نجف علی خان، پرنس مکرم جاہ اور پرنس مفخم جاہ کے علاوہ جو نظام ہفتم کے پوتے ہیں، اس رقم کارروائی کررہے ہیں، ہائی کورٹ یو کے میں نظام فیملی ممبرس کی نمائندگی کررہے ہیں۔