رائلسیما میں دوسرا دارالحکومت بنانے بی جے پی کا مطالبہ

کرنول 23 فبروری ( این ایس ایس ) آندھرا پردیش بی جے پی جنرل سکریٹری سریش ریڈی اور قومی عاملہ کے رکن شانتا ریڈی نے آج مطالبہ کیا کہ ریاستی حکومت رائلسیما علاقہ میں ریاست کا دوسرا دارالحکومت قائم کرنے کا اعلان کرے ۔ آج رائلسیما علاقہ سے تعلق رکھنے والے سینئر بی جے پی قائدین کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں 16 قرار دادیں منظور کی گئیں۔ ان قائدین نے چیف منسٹر سے مطالبہ کیا کہ کرنول کو دوسرا دارالحکومت بنایا جائے اور یہاں سیکریٹریٹ ‘ چیف منسٹر کی قیامگاہ اور گورنر کا عارضی گیسٹ ہاوز بھی تعمیر کیا جائے ۔ انہوں نے حکومت سے رائلسیما میں ہائیکورٹ تعمیر کرنے کے اعلان کا بھی مطالبہ کیا ۔