رئیل اسٹیٹ کمپنیوں کو اراضیات و عمارتوں کی فروخت میں اضافہ کی توقع

حیدرآباد 28 فروری (آئی این این) کانفیڈریشن آف رئیل اسٹیٹ ڈیولپرس اسوسی ایشن آف انڈیا (CREDAI) جو خانگی رئیل اسٹیٹ ڈیولپرس کا سپریم ادارہ ہے، کا کہنا ہے کہ حیدرآباد رئیل اسٹیٹ میں اب اُچھال آئے گا۔ تلنگانہ سے متعلق غیریقینی ختم ہونے کے بعد مستقبل میں مثبت تبدیلی کی توقع کی جاتی ہے۔ شہر حیدرآباد جہاں پر دیگر میٹروز کے مقابل بہترین انفراسٹرکچر ہے، رہائشی جائیدادوں کیلئے کم قیمت میں پُرکشش عمارتیں حاصل کرنے کا موقع مل رہا ہے۔ اِس ادارہ نے اعتماد ظاہر کیاکہ شہر حیدرآباد کو مستقبل میں اہم مقام حاصل ہوگا جہاں رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاری میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ جل وہار نیکلس روڈ پر پراپرٹی شو 2014 ء کا افتتاح کرنے کے بعد وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی پنالہ لکشمیا اور دیگر وزراء ایم مہیدر ریڈی اور ڈی ناگیندر نے اِس نمائش کا مشاہدہ کیا۔