’رئیس‘ 100 کروڑ کلب میں شامل

ممبئی ،یکم فروری (سیاست ڈاٹ کام)اداکار شاہ رخ خان کی فلم ‘رئیس’ 100 کروڑ کے کلب میں شامل ہو گئی ہے ۔راہل ڈھولکیا اور فرحان اختر کی ہدایت میں بنی فلم ‘رئیس’ یوم جمہوریہ کے موقع پر 25 جنوری کو ریلیز ہوئی ہے ۔ فلم میں شاہ رخ خان، نوازالدین صدیقی اور پاکستانی اداکارہ ماھرا خان نے مرکزی کردار اداکیاہے ۔ فلم میں سنی لیونی پر آئٹم نمبر ‘لیلی میں لیلی’ فلمایا گیا ہے ۔ فلم میں شاہ رخ نے منفی کردار ادا کیا ہے ۔ فلم گجرات کے پس منظر پر مبنی ہے ۔شاہ رخ کی ‘رئیس’ باکس آفس پر اب تک ہٹ ثابت ہو رہی ہے ۔ فلم نے نمائش کے پہلے ہفتے تقریباً 60 کروڑ کی کمائی کی تھی۔ فلم اب 106 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کر چکی ھے ‘رئیس ‘سال کی پہلی فلم ہے جس نے باکس آفس پر 100 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کی ہے ۔ رئیس، شاہ رخ خان کی حالیہ برسوں میں ساتویں ایسی فلم ہے جس نے 100 کروڑ کی کمائی کی ہے ۔ اس فہرست میں چنئی ایکسپریس، ہیپی نیو ایئر، دلوالے ، جب تک ہے جان،راون اور ڈان -2 شامل ہے ۔