ذیابیطس کا آسان مجرب علاج

محترم محمد رضی الدین معظم

٭ سورۂ ہود کی آیت۴۴ ایک بار اور سورۂ بنی اسرائیل کی آیت ۸۰ سات بار پڑھنے کے بعد ہر پینے کی چیزوں (پانی، دودھ، چائے وغیرہ) پر دَم کرکے پینے کی عادت ڈالیں، ان شاء اللہ تعالیٰ فائدہ ہوگا۔
٭ سورۂ فاطر کی آیت ۱۲ اور سورۂ رعد کی آیت۸ چالیس بار پڑھ کر پانی پر دَم کرکے پینے کی عادت ڈالیں، ان شاء اللہ تعالیٰ ایک ماہ میں ذیابیطس کنٹرول میں ہو جائے گا۔
٭ فالسہ کی چھال رات تمام بھگوکر صبح نہار پیٹ ایک پیالی پیتے رہیں، ان شاء اللہ تعالیٰ بہت جلد فائدہ ہوگا۔
پیران پیر کے اقوال {مرسلہ: ابوذکوان}
٭ اﷲ عزوجل کو پہچاننے والا اور اس کو جاننے والا اس کے ساتھ ہے۔ ٭ بے فائدہ سوال نہ کر ٭ علم کا خلاصہ عمل ہے ٭ علم کی زکوۃ اس کا پھیلانا ہے ٭ اللہ کے دوست خلقت کے نزدیک بہرے گونگے اندھے ہیں ، جب ان کے دل اللہ عز و جل کے قریب ہو جاتے ہیں تو اس کے غیر کی نہیں سنتے اور اس کے غیر کو نہیں دیکھتے ٭ اے منافق ! اسلام لا ، پھر توبہ کر پھر علم پڑھ اور عمل کر اور اخلاص لا نہیں تو کبھی ہدایت نہ پائے گا ٭ اے مسکین ! بے فائدہ کلام کرنا چھوڑ دے ٭ اپنی امید کوتاہ کر ۔
بانی جامعہ نظامیہ کے اقوال
٭ کل اہل سنت و جماعت کا مذہب ہے کہ مرتکب کبیرہ قطعی دوزخی۔ حق تعالیٰ اگر چاہے معاف کردے۔ اگر دوزخ میں داخل بھی ہوگیا تو بعد شفاعت دوزخ سے نکلے گا۔ {الکلام المرفوع۔ ۷۹۔ ۸۰}
٭ اسلام میں پہلافرقہ جو مسلمانوں کی جماعت سے خارج ہوا وہ فرقہ خوارج ہے۔ {حقیقۃ الفقہ دوم، ۷۶}
٭ ہم مشربی اتفاق پیدا کرنے کا ایک قوی ذریعہ ہے۔
{حقیقۃ الفقہ دوم۔ ۱۳۴}