ذہین اور امتیازی کامیاب طلبہ کیلئے مشن آئی اے ایس ٹائلنٹ سرچ اسکیم کیلئے دفتر سیاست میں رجسٹریشن

حیدرآباد ۔ 19 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ایسے ذہین اور امتیازی کامیاب طلباء وطالبات جو اسکول کالج کے امتحانات میں امتیازی کامیاب ہیں ان کیلئے جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست کے مشن آئی اے ایس کیلئے ٹائلنٹ سرچ اسکیم کیلئے رجسٹریشن دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر شام 5 تا 7 بجے مقرر ہے ۔ اپنے مارکس میمو زیراکس کے ساتھ جناب ایم اے حمید کے پاس اپنا نام درج کروائیں ۔ ٹائلنٹ سرچ امتحان جنرل نالج پر رکھا جارہا ہے ۔۔