ذہنی بیمار اشخاص کیلئے مناسب قانون سازی کرنے پر زور

حیدرآباد ۔ 8 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : یہ کہتے ہوئے کہ نیشنل ہیلت کیر ایکٹ 2013 کے چند قواعد ذہنی بیماری سے متاثرہ افراد کے مفادات کے خلاف ہیں انڈین سائچٹرک سوسائٹی نے آج مرکزی حکومت پر زور دیا کہ اس سلسلہ میں ایک ٹھوس قانون بنانے کے لیے سوسائٹی کی سفارشات پر غور کیا جائے ۔ اس ایکٹ کے تحت سابق حکومت نے غیر ضروری طور پر ’ نامزد نمائندہ ‘ کے مغربی نظریہ کو متعارف کیا جس سے تھرڈ پرسن ( ذہنی طور پر بیمار شخص کے خاندان سے تعلق نہ رکھنے والے ) کو مریض کے علاج سے متعلق فیصلہ کرنے کی اجازت ہوتی ہے ۔ سوسائٹی کے صدر ٹی وی اسکون نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ اس پرویژن سے ذہنی طور پر بیمار اشخاص کے انسانی حقوق پر ضرب پڑے گی اس لیے اس کو نکال دینے کا مشورہ دیا ۔۔