شمالی کوریا کو ٹرمپ کی دھمکی ‘ جاپان کی ستائش ‘ جارج ایچ ڈبلیو بش کی ہلاری کلنٹن کو تائید
سیول ۔5 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) شمالی کوریا نے آج صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کو بغیر سوچے سمجھے تبصرے کرنے کے خلاف انتباہ دیا ۔ صدر امریکہ کا دورہ ایشیاء شروع ہوگیا ہے جس کا موضوع شمالی کوریا سے نیوکلیئر خطرہ ہے ۔ برسراقتدار پارٹی کے روزنامہ ’’ روڈونگ سنمن ‘‘ نے کہا کہ امریکی صدر پر زور ڈال رہے تھے کہ ان کی عاجلانہ سرزنش کی جائے کیونکہ انہوں نے اپنے صدر کو ذہنی اختلال کا مریض قرار دیا ہے جس کی وجہ سے امریکہ پر نیوکلئیر تباہی آسکتی ہے ۔ ٹرمپ اتوار کے دن ٹوکیو پہنچ گئے اور انہوں نے شمالی کوریا کے ڈکٹیٹر کو انتباہ دیا ہے کہ انہیں امریکہ کی اہمیت کو کم نہیں سمجھنا چاہیئے ۔ وہ درپردہ شمالی کوریا کا حوالہ دے رہے تھے ۔ ٹرمپ جاریہ ہفتہ جنوبی کوریا کا دورہ بھی کریں گے ۔ وہ شمالی کوریا کے قائد کم جونگ اُن سے زبانی تکرار میں شامل ہیں ‘ وہ شمالی کوریا کے ڈکٹیٹرکو دھمکیاں دے رہے ہیں اور شخصی طور پر اُن کی توہین کررہے ہیں ۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اپنے اولین خطاب کے دوران انہوں نے شمالی کوریا کو امریکہ یا اس کے حلیف ممالک پر حملے کی صورت میں مکمل تباہ کرنے کی دھمکی دی تھی ۔
دریں اثناء ٹوکیو کے فوجی اڈے سے موصولہ اطلاع کے بموجب یاکوٹا فوجی اڈے پر تقریر کرتے ہوئے صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کا نام لئے بغیر دھمکی دی تھی کہ کوئی بھی ڈکٹیٹر‘ کوئی بھی حکومت اور کوئی بھی ملک امریکہ کے پختہ ارادہ کی اہمیت کو کم نہیں کرسکتا ۔انہوں نے پساسے موصولہ اطلاع کے بموجب صدر امریکہ نے آج جاپان میں اپنے دورہ ایشیاء کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ اگر دشمن ملک امریکہ اور اسکے حلیفوں کے خلاف اپنی کوششوں میں شدت پیدا کردیں تو انہیں اس کے سنگین نتائج بھگتنے پڑیں گے ۔ اپنی تقریر کے دوران انہوں نے جاپان کی ستائش کی جو امریکہ کا حلیف ہے ۔ وہ اپنے 12روزہ دورہ میں پانچ ممالک کا جو ایشیاء میں ہے احاطہ کریں گے ۔ دریں اثناء واشنگٹن سے موصولہ اطلاع کے بموجب سابق صدر امریکہ جارج ایچ ڈبلیو بش نے انتخابات میں ہلاری کلنٹن کی تائید میں ووٹ دیا تھا اور ڈونالڈ ٹرمپ کو ایک کٹر شخصیت قرار دیا تھا جو اپنی انا سے تحریک پاتی ہے ۔ نیویارک سے موصولہ اطلاع کے بموجب امریکہ میں نیویارک کے میئر کے انتخابی مقابلہ میں حصہ لینے والے سکھ امیدوار کو مقامی اخبارات نے دہشت گردقرار دینا شروع کردیا ہے ۔