ذمہ داری کا احساس

حامد پانچویں کلاس کا طالب علم تھا۔ پڑھائی میں بہت اچھا اور کافی ذہین تھا۔ اس میں صرف ایک بُری عادت تھی کہ وہ اپنی چیزیں اکثر اِدھر اُدھر چھوڑ دیا کرتا تھا۔ ایک دن وہ اسکول سے واپس آیا اور کھانا کھاکر سوگیا اور اُٹھنے کے بعد جب اس نے اسکول کا کام کرنے کیلئے اسکول کا بستہ کھولا تو ایک دَم پریشان ہوگیا۔ اس کے دادا جان قریب ہی بیٹھے اسے دیکھ رہے تھے۔ انہوں نے حامد سے پوچھا کہ کیا ہوا بیٹا؟۔ حامد نے کہا کہ دادا جان میری انگریزی کی کتاب نہیں مل رہی ہے کیونکہ دادا جان حامد کی عادت سے واقف تھے۔ کمرے میں داخل ہوئے اور کاپی حامد کے سامنے رکھ دی۔ حامد ایک دَم سے چونک گیا کہ یہ کاپی کہاں سے آئی‘ تو دادا جان نے مسکراتے ہوئے کہا کہ یہ تو چوکیدار نے مجھے اُس وقت لاکر دی تھی جب تم دوپہر کو سورہے تھے لیکن ہم نے اس بات کو چھپا کر رکھا تاکہ تمہیں اپنی ذمہ داری کا احساس ہوکہ چھٹی کے وقت جلدی جلدی بھاگنے کے بجائے اپنی تمام چیزوں اور کاپی کتابوں کو اچھی طرح سے چیک کرنا چاہئے تاکہ کوئی چیز رہ نہ جائے، اس سے انسان کے اندر احساس ذمہ داری پیدا ہوتا ہے۔ اس طرح حامد نے دادا جان سے وعدہ کیا کہ آئندہ وہ کبھی بھی اپنی چیزیں چھوڑ کر نہیں آئے گا۔