ذلالت کی انتہاء : عورت اپنے گھر میں چار درندوں کا شکار

مظفرنگر (یوپی) ۔ 28 نومبر(سیاست ڈاٹ کام) ایک عورت کو خود اس کے چار ارکان خاندان بشمول اس کے باپ اور بھائی نے اپنے عاشق کے ساتھ گھر سے فراری پر بطور سزاء مبینہ طور پر عصمت دری کا شکار بنایا۔ پولیس نے آج کہاکہ یہاں کے گاؤں میں پیش آئے واقعہ کے تمام ملزمین گرفتار کرلئے گئے ہیں۔ یہ واقعہ موضع دھنیڈا کا ہے جہاں اس عورت کا اس کے پاپ، بھائی اور دو چاچاؤں نے ریپ کیا۔ پولیس کے مطابق وہ چند ماہ قبل اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ بھاگی تھیں۔ پولیس نے الہ آباد ہائیکورٹ کی ہدایت پر تمام ملزمین کے خلاف کیس درج رجسٹر کیا ہے۔ متاثرہ عورت نے اپنی شکایت میں بیان کیا کہ اس کے فیملی ممبرس نے اس کا ریپ کرنے کے بعد اسے دھمکی دی تھی۔ انہوں نے اسے ایک مکان میں محروس کئے رکھا۔ اسے ایک مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا گیا جہاں اس کا بیان قلمبند کیا گیا جس میں اس نے اپنی شکایت کا اعادہ کیا ہے۔

 

دلت قائد میوانی کا
ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
احمدآباد ۔ 28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ دلت قائد جگنیش میوانی کا جاری کردیا کیونکہ وہ ان کے خلاف ایک مقدمہ میں جو دہلی جانے والی راجدھانی ایکسپریس کو ایک احتجاج کے دوران عدالت کے اجلاس پر حاضر نہیں ہوسکے تھے۔