ذرائع ابلاغ کیلئے خود اختیار ضابطہ اخلاق پر صدر جمہوریہ کا زور

پونے 26 جون (سیاست ڈاٹ کام )’’پیڈ نیوز‘‘ کے مسئلہ پر جو صدر جمہوریہ کے ذہن پر چھایا ہوا تھا انہوں نے آج خود احتساب نظام کے قیام کی ضرورت پر زوردیا تا کہ حدود سے تجاوز پر قابو پایا جاسکے ۔ پرنب مکرجی نے کہا کہ آبادی اور صبر و تحمل کسی خارجی ذریعہ سے نہیں آسکتا بلکہ داخلی نظام میں ہی ہوتا ہے یہ خوداختیار ضابطہ اخلاق ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ذرائع ابلاغ جمہوریت میںاہم کردار اداکرنا ہوتا ہے اخبارات کو ملک کے با ضمیر انسانوں کا خیال رکھنا چاہئے ۔ انہیں جمہوری حکومت کو پروان چڑھانے کی کوشش جاری رکھنی چاہئے اور اس میں سرگرم حصہ لینا چاہئے تا کہ انصاف اور بنیادی آزادیاں تمام شہریوں کیلئے حاصل کی جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت صرف عوام کی حکومت ‘عوام کیلئے اور عوام کی جانب سے ‘ نہیں ہیں۔ اسے صرف روابط کے مستقل مذاکرات کے ذریعہ چلایا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ذرائع ابلاغ بحیثیت مجموعی نہ صرف عوام کو باخبر رکھتے ہیں بلکہ نظریات اور متبادل طریقے پش کرتے ہوئے اہم کردار ادا کرتے ہیں جو پالیسی کے تعین اور اس پر عمل آوری کے شعبہ میںہوتا ہے انہوں نے کہا کہ وہ ایک تقریبا سے خطاب کررہے تھے جہاں سکال گروپ آف نیوز پیپرس کے صدر پرتاب پوار کو پنیا بھوشن ایوارڈ پیش کیاگیا ۔ پوار کو مبارکباد دیتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستانی ذرائع ابلاغ میں سکال ذرائع ابلاغ گروپ کے ذریعہ ان کا حصہ صنعتی ترقی اس علاقہ میں لانے اور سماجی سرگرمیوں کیلئے بھی وہ شہرت رکھتے ہیں۔ سابق مرکزی وزیر شرد پوار پرتاب کے بڑے بھائی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ان کی والدہ شاردا کا اثر و رسوخ انہیں یہ کام بڑے سماجی مقصد کیلئے کرنے میں مدد گار ثابت ہوا ۔ چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندر فرنویس نے پرتاب پوار کی کوشش اور رضا کار خواتین کے گروپس سکال کی جانب سے دیہی علاقوں میں قائم کرنے کی ستائش کی ۔ ان کے قیام کا مقصد پانی کے تحفظ کے حکومت کے پروگرام کو ترقی دینا تھا ۔ گورنر مہاراشٹرا سی ایچ ودیا ساگر راو نے تقریب کی صدارت کی ۔ افسانوی شخصیات جیسے پنڈت بھیم سین جوشی ‘ جو نامور کلاسیکی گلوکار ہیں لیکن نوجوان نسل اُن کے فن کی عظمت سے نا واقف ہے کیونکہ کلاسیکی گلوکاری عصر حاضر میں پسندیدہ نہیںہے ۔ کچھ لوگ انہیں صرف اُن کے ٹی وی پر بھیروی راگ کی وجہ سے انہیں جانتے ہیں جس کا مکھڑا تھا ’ملے سُر جو میرا تمہارا تو سُر بنے ہمارا ‘ ایس ایل فلوسکر ‘پی ایل دیش پانڈے جیسے کلاسیکی سنگیت کاروں اور گلو کاروں کے علاوہ یوگا گرو بی کے ایس اینگار اور دیگر کئی ماضی میں پنیا بھوشن ایوارڈ حاصل کرچکے ہیں ۔ پنیا بھوشن ایوارڈ (فخر پونے ایوارڈ ) پونے کے فنکاروں ‘گلوکاروں اور نامور صحافیوں کو ہر سال دیا جاتا ہے ۔