نئی دہلی ۔26جون ( سیاست ڈاٹ کام) غذائی قیمتوں میں اضافہ کیلئے ذخیرہ اندوزی اور کالا بازاری کرنے والوں کو موردالزام ٹھہراتے ہوئے وزیر خوراک رام ولاس پاسوان نے آج کہا کہ حکومت ذخیرہ اندوزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹے گی اور جلد از جلد قیمتوں میں کمی لائے گی۔ پاسوان نے جو وزیرامور صارفین بھی ہیں، کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح قیمتوں پر قابو پانا ہے۔ انہوں نے یہاں میڈیا کو بتایا کہ ملک میں پیاز اور شکر کی کوئی قلت نہیں ہے، ہمارے پاس گیہوں اور چاول کے بڑے ذخائر موجود ہیں۔ قیمتیں ذخیرہ اندوزی کے سبب بڑھ رہی ہیں۔