ممبئی ۔ 25 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا کے وزیر فینانس سدھیر منگنتیور نے آج کہا کہ ذبیحہ گاؤ پر پابندی کی مہاتما گاندھی نے پرزور وکالت کی تھی اور یہ کانگریس حکومت تھی جس نے 1976 ء میں آندھراپردیش اور دیگر ریاستوں میں امتناعی قانون نافذ کیا تھا ۔ ایوان اسمبلی میں بجٹ پر پر دو روزہ بحث پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریسی لیڈر موتی لال وورا اور گاندھیائی قائد چندرا شیکھر دھرم ادھیکاری نے ریاستی حکومت کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے گاؤ کشی پر پابندی کی سفارش کی تھی ، ہم نے اس آئیڈیا کو پسند کرتے ہوئے قبول کرلیا تھا۔