نئی دہلی ۔ 2 مئی (سیاست ڈاٹ کام) انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے آج متنازعہ اسلامی مبلغ ذاکر نائیک کے خلاف اپنی پہلی راست چارج شیٹ داخل کردی ہے۔ 193 کروڑ روپئے کی غیرقانونی منتقلی کے الزامات کے تحت یہ کارروائی گئی ۔ ان پر الزام ہیکہ انہوں نے ہندوستان اور بیرونی ممالک میں کروڑہا روپئے کے غیرقانونی ریئل اسٹیٹ اثاثہ جات بنالئے ہیں۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے انسداد غیرقانونی رقومات قانون کے تحت شکایت پر یہ کیس درج کیا ہے۔ ممبئی کے خصوصی عدالت کے سامنے چارج شیٹ داخل کرتے ہوئے کہا کہ ذاکر نائیک کی اشتعال انگیز تقاریر اور لکچرس سے متاثر ہوکر کئی مسلم نوجوان غیرقانونی سرگرمیوں اور دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہیں۔ ذاکر نائیک کے خیالات سے مختلف مذاہب اور عقائد کے اندر نفاق پیدا ہورہا ہے۔