نئی دہلی ۔ 5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس لیڈر جناردھن دیویدی کے اس ریمارک پر کہ ذات پات پر مبنی تحفظات کو ختم کیا جانا چاہئے اور معاشی بنیادوں پر دیئے جانے والے کوٹہ کو روک دیا جانا چاہئے۔ سماج وادی پارٹی میں اس نظریہ کی شدید مخالفت کی۔ بی جے پی اور شرومنی اکالی دل نے اس طرح کے بیانات کے وقت اور موقع و محل کا سوال اٹھایا۔ سماج وادی پارٹی لیڈر رام گوپال یادو نے کہا کہ ذات پات پر مبنی کوٹہ نظام کے بجائے معاشی اعتبار سے کوٹہ دینے کی تجویز کا مطالبہ کیا ہے۔
آیا کانگریس اس ملک میں سماجی انصاف کے نظام کو ختم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ جب یہ کوٹہ سرگرم سیاست میں سب سے موزوں لفظ بن گیا ہے۔ کانگریس کے سینئر لیڈر جناردھن دیویدی نے ذات پات پر مبنی تحفظات کو ختم کرنے پر زور دیا ہے اور راجیو گاندھی سے کہا ہیکہ مالی طور پر کمزور طبقات کیلئے کوٹہ متعارف کرائے۔