پٹنہ ۔ 21 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) صدر آر جے ڈی لالو پرساد یادو نے کہا کہ ذات پات پر مبنی مردم شماری کا مطالبہ ’’جہاد‘‘ ہے اور پارٹی سماج کے پچھڑے طبقات کیلئے اس طویل لڑائی کا سامنا کرنے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذات پات پر مبنی مردم شماری کا مطالبہ ہمارے لئے جہاد ہے۔ بی جے پی اپنے ذاتی فائدہ کیلئے اسے دبانے کی کوشش کررہی ہے لیکن ہماری پارٹی ایسا ہونے نہیں دے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس مطالبہ کی تائید میں کل راج بھون تک احتجاجی مارچ نکالا جائے گا اور 26 جولائی کو بھوک ہڑتال کے علاوہ 27 جولائی کو بہار بند منایا جائے گا۔