د40%دنیا بھر میں خودکشی کرنے والی خواتین میں ہندوستانی خواتین کا تناسب

لندن،17ستمبر(سیاست ڈاٹ کام) غیر ملکی خبر رساں ادارہ ‘دی گارجین’ کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں جتنی خواتین خودکشی کرتی ہیں ان میں سے تقریبا 40 فیصد کا تعلق ہندوستان سے ہے ۔ یہ اعدادوشمار طبی جریدے لانسیٹ کی ایک تازہ تحقیق میں شائع ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان میں ہر ایک لاکھ خواتین میں سے 15 خودکشی کرتی ہیں جو دنیا میں پائے جانے والے اعدادوشمار کا دوگنا ہے ۔دوسری جانب دنیا میں اوسط ہر ایک لاکھ میں سے 7 خواتین خودکشی کرتی ہیں جبکہ مردوں کے خودکشی کرنے کے معاملے میں ہندوستان کی شرح 24 فیصد ہے ۔اس تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہندوستان میں خودکشی کرنے والی خواتین میں سے 71.2 فیصد کی عمریں 15 سے 39 سال کے درمیان ہوتی ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ خودکشی کرنے والوں میں اکثریت شادی شدہ خواتین کی ہے۔