دیگر فاسٹ فوڈ کی بھی مرکز کی جانب سے جانچ

نئی دہلی ۔7جون ( سیاست ڈاٹ کام ) میگی تیار کرنے والی نیسلے کیلئے مزید مشکلات درپیش ہیں ۔ 11ویں ریاست گوا میں بھی آج ان پر امتناع عائد کردیا گیا ہے جب کہ مرکز نے اشارہ دیا ہے کہ اس کمپنی کی فاسٹ فوڈ مصنوعات کی بھی جانچ کی جائے گی ۔ چیف منسٹر گوا لکشمی کانت پارسیکر نے آج میگی نوڈلس پر امتناع کا اعلان کیا ۔ دہلی ‘ مہاراشٹرا ‘ پنجاب ‘ آسام ‘ بہار ‘ مدھیہ پردیش ‘ ٹاملناڈو ‘ جموں و کشمیر ‘ گجرات اور اتراکھنڈ پہلے ہی میگی نوڈلس پر امتناع عائد کرچکے ہیں اور کئی تجربہ گاہوں میں جانچ کے بعد یہ غذا غیر محفوظ ہونے کا ثبوت مل چکا ہے ۔