’’دیگر عبادت گاہوں کے تحفظ پر پولیس کی خاموشی ‘‘

نئی دہلی ۔ 2 سپٹمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکز نے آج دہلی ہائی کورٹ سے کہا ہے کہ سٹی پولیس صرف عیسائی گرجا گھروں اور مشنریوں کی طرف سے چلائے جانے والے اداروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے اقدامات کررہی ہے لیکن دیگر عبادت گاہوں جیسے مندروں ، مسجدوں اور گردواروں کے تحفظ کے مسئلہ پر ’’خاموش‘‘ ہے ۔ چیف جسٹس جی روہنی اور جسٹس جئینت پر مشتمل بنچ پر ایک مفاد عامہ کی درخواست پر سماعت کے دوران مرکزی وزارت اُمور داخلہ نے یہ استدلال پیش کیا ۔ واضح رہے کہ قومی دارالحکومت میں گرجا گھروں پر حملوں کے پیش نظر دائر کردہ اس درخواست میں عیسائی کے مذہبی حقوق کے تحفظ کی پیل کی گئی تھی ۔ دہلی پولیس اور وزرات اُمور داخلہ کی طرف سے مشترکہ طورپر دائردہ کردہ اس حلفنامہ پر درخواست گذار کے وکیل نے سوال کیا کہ دیگر مذاہب کی عبادت گاہوں کے ساتھ امتیاز سلوک کیوں کیا جارہا ہے ۔