دیگر ریاستوں کی گاڑیوں کو ٹیکس استثنی کا مطالبہ

حیدرآباد ۔ 24 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : لیڈ کیابیز ڈرائیو وتھ آوٹ بارڈرس مسٹر وسیم میمن نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دیگر ریاستوں سے تلنگانہ میں داخل ہونے والی موٹر گاڑیوں کے لائف ٹیکس کی وصولی نہ کی جائے بلکہ انہیں ٹیکس کی ادائیگی سے مستثنیٰ قرار دیا جائے ۔ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ حکومت تلنگانہ نے یہ بیان دیا تھا کہ دیگر ریاستوں سے آنے والی موٹر گاڑیوں کو 30 دن کے اندر ٹیکس کی ادائیگی کرنا ہوگا ۔ انہوں نے بتایا کہ جب کہ CMV-1998 قانون کے تحت ٹیکس کی ادائیگی کی مدت 12 ماہ درج ہے لیکن حکومت تلنگانہ کی جانب سے موٹر گاڑیوں کی ٹیکس کی اندرون 3 ماہ ادائیگی کے احکامات جاری کئے گئے جو نا مناسب اور قانون کے برعکس ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ جب اس سلسلہ میں انہوں نے کمشنر ٹرانسپورٹ کمیشن سے ربط کیا تو کمشنر نے ڈپٹی کمشنر سے ربط کرنے کا مشورہ دیا جس پر وہ ڈپٹی کمشنر سے ربط پیدا کر کے CMV-1998 قانون کے تحت ٹیکس کی ادائیگی کی مدت 12 ماہ درج رہنے سے متعلق واقف کروایا تو ڈپٹی کمشنر نے اس معاملہ کو عدالت سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا ۔ انہوں نے بتایا کہ CMV-1998 قانون کے تحت ٹیکس کی ادائیگی کے لیے 12ماہ کی مدت واضح طور پر درج ہے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس سلسلہ میں سنجیدگی سے غور کر کے مسئلہ کی یکسوئی کے اقدامات کرے ۔ اس موقع پر مسرز روی اور وینو گوپال بھی موجود تھے ۔