بالی ووڈ کی سب سے مشہور جوڑی ایشوریہ رائے بچن اور ابھیشیک بچن کو پھر سے فلمی اسکرین پر دیکھنے کی شائقین کی مراد جلد ہی پوری ہونے والی ہے۔ اس بات کا خلاصہ خود ایشوریہ نے ایک انٹرویو کے دوران کیا ہے۔ ذرائع کے طابق یہ دونوں انوراگ کیشپ کے پراجکٹ میں ایک ساتھ دیکھے جائیں گے ۔ انوراگ کے پروڈکشن کی اس فلم کا نام ’’گلاب جامن‘‘ ہوگا اس کا ڈائرکشن سرویش میورا کریں گے کہا یہ بھی جارہا ہے کہ اس سے پہلے دونوں نے اس فلم کے لئے منع کردیا تھا، لیکن پھر بعد میں حامی بھردی وہیں ایشوریہ نے اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ یہ اسکرپٹ ان کے پاس تقریباً دیڑھ سال پہلے آگئی تھی لیکن ہم دونوں بھی اپنے اپنے پراجکٹس میں مصروف تھے تو گلاب جامن کو سائن نہیں کرپائے حالانکہ ابھی تک فلم سے متعلق کوئی تاریخ سامنے نہیں آئی ہے لیکن جلد ہی اسکو لے کر اعلان کیا جاسکتا ہے۔
ننداموری فیملی کو ڈرائیونگ سے اب کون روکے؟
کچھ ہی دنوں پہلے ہوئے ایک خطرناک سڑک حادثہ میں نندا موری ہری کرشنا کی ہلاکت کے بعد نندا موری فیملی میں سلف ڈرائیونگ سے منع کیا گیا تھا، لیکن اس کے باوجود پچھلے دنوں جونیر این ٹی آر جو نہ صرف ڈرائیونگ کے شوقین ہیں بلکہ بیشتر وہ اپنی کار اپنے والد کی طرح خود ہی چلاتے ہیں جبکہ وہ خود کچھ سال پہلے ڈرائیونگ کے دوران ایک حادثہ کا شکار ہوچکے ہیں، لیکن ایک قریبی ذرائع کے مطابق وہ اپنی وینٹی ویان ’’کاروان‘‘ کو چلانے سے اپنے آپ کو روک نہ سکے (انہوں نے اپنی والوو بس کو وینٹی ویان میں تبدیل کرلیا ہے) بتایاجاتا ہے کہ جونیر این ٹی آر جب اپنی ایک فلم کی راموجی راؤ فلم سٹی میں شوٹنگ مکمل کرکے آرہے تھے انہوں نے ڈرائیور کو بازو بٹھاکر خود وینٹی ویان چلانے لگے اور اس طرح وہ ٹول گیٹ پر اسے پھر سے ڈرائیور کے حوالے کیا۔ یہاں بتا دیں کہ جونیر این ٹی آر کے چاچا ایکٹر بالا کرشنا بھی اپنی کار خود ڈرائیو کیا کرتے ہیں۔