دیڑھ سالہ لڑکی گہرے بورویل میں گر گئی

جودھپور ۔ یکم ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بنجواریہ گاؤں کے قریب ایک بورویل میں آج دیڑھ سالہ لڑکی گر گئی ، جسے بحفاظت باہر نکالنے کیلئے کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔ تاریک اور گہرے بورویل میں لڑکی کا پتہ چلانے کیلئے کیمرے اور کانٹے (ہک ) چھوڑے گئے ہیں لیکن وہ کہاں پھنسی ہوئی ہے معلوم نہیں ہوسکا۔ ضلع مجسٹریٹ وی سی ملک نے بتایا کہ شیرخوار بچی اپنی ماں کے ساتھ نانی کے کھیت آئی تھی اور صبح بورویل کے قریب کھیل رہی تھی کہ پھسل کر جاگری ۔ کھیت میں واقع بورویل کی موٹر دو یوم قبل نکالی گئی تھی اور تھیلوں سے ڈھانپ دیا گیا تھا ۔ لڑکی کو باہر نکالنے کیلئے فوجی ٹیم کو طلب کرلیا گیا ہے۔ یہ بورویل 750 فیصد گہرا اور دائرہ قطر 10 انچ ہے ۔