دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی ہوئی تنازعہ کا شکار

دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی اٹلی کے لیک کومو میں 14 اور 15 نومبر کو کونکنی اور سندھی رواج سے انجام پائی۔ شادی کے بعد رنویر کو بالی ووڈ کا یہ پاور کپل (طاقتور جوڑا) ملک کو واپس لوٹ آیا لیکن شادی کی خوشیوں کے درمیان دیپیکا اور رنویر کے لئے ایک پریشانی کھڑی ہوگئی اس کی وجہ ہے سکھ برادری کی ناراضگی۔ ذرائع کے مطابق دیپ ویر (دیپیکا اور رنویر) کی 15 نومبر کو ہوئی ایک رسم (آنند کارج) پر اٹلی کی ایک سکھ تنظیم نے احتراز کیا ہے۔ یہ رسم ہندو شادی کی رسموں سے بالکل الگ سمجھی جاتی ہے۔ یہ رسم دن میں گردوارہ میں ہی ہوتی ہے، لیکن دیپ ویر کی شادی میں یہ رسم گردوارہ میں نہیں ہوئی اٹالین سکھ تنظیم کا الزام ہے کہ صحیح طریقہ سے آنند کارج کی رسموں کو نہیں کیا گیا۔ اٹلی کی سکھ تنظیم کے صدر سکھ دیو سنگھ کانگ کا کہنا ہے کہ اکال تخت حکم نام گروگرنتھ صاحب کو گردوارہ کے علاوہ کسی اور جگہ لے جانے پر منع ہے۔ سکھ دیو سنگھ نے کہا میں اس کے لئے اکال تخت کے جھیتدار کو مکتوب لکھنے والا ہوں کہ وہ اس پر ایکشن لے۔ دیپ ویر کی شادی میں امرتسر گولڈن ٹمپل کے راگی بھائی، نریندر سنگھ شادی کے لئے اٹلی گئے تھے۔