دیپیکاپڈوکون ون ڈیسل کی اگلی ٹریپل ایکس میں

بالی ووڈ ڈمپل کرن دیپیکا پڈوکون نے ہالی ووڈ میں ٹریپل ایکس فلم سے انٹری لی تھی۔ اس فلم میں انہوں نے سیرنیہ اینگر کا رول کیا تھا۔ اس فلم نے دنیا بھر میں باکس آفس پر کمائی کے ریکارڈس بھی بنائے ہیں۔ ایسے میں اس فلم کے میکرز اس کی اگلی قسط بنانے کے لئے تیار ہے جس میں دیپیکا پڈوکون پھر ایک بار ون ڈیسل کے ساتھ کام کریں گی۔ اس فلم کے ڈائرکٹر کو بھی فائنل کرلیا گیا ہے۔ فلم کی اس دوسری کڑی میں نئی کاسٹ کو بھی شامل کیا جائے گا۔