نئی دہلی ۔یکم مئی ( سیاست ڈاٹ کام) خصوصی عدالت نے ضمانت پررہائی کی دیپک تلوار کی جانب سے پیش کردہ درخواست کو مسترد کردیا اور ایک غیرضمانتی وارنٹ جاری کردیا ۔ ان کے بیٹے آدتیہ تلوار کو رقوم کی غیرقانونی منتقلی کی تحقیقات سے متعلق مقدمہ میں انہیں حراست میں لے لینے کا حکم دیا ۔یہ دونوں کارروائیاں اُس وقت کی گئیں جب کہ عدالت فرد جرم کا جائزہ لے رہی تھی ۔ استغاثہ نے اپنے فرد جرم میں کہا تھا کہ تحقیقاتی محکمہ ان دو افراد کو ماہ مارچ میں رقومات کی غیرقانونی منتقلی قانون کے تحت حراست میں لے چکا ہے ۔ ای ڈی نے فرد جرم میں کہا تھا کہ دیپک تلوار اور سابق شہری ہوابازی وزیر کے درمیان بھی رقومات کا تبادلہ ہواہے ۔