دیپم اسکیم کے تحت غریب خاندانوں کو نئے گیاس کنکشن : وزیر فینانس

حیدرآباد۔/13مارچ، ( سیاست نیوز) وزیر فینانس و سیول سپلائیز ای راجندر نے کہا کہ دیپم اسکیم کے تحت سطح غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے والے خاندانوں کو نئے گیس کنکشن فراہم کئے جائیں گے۔ جاریہ مالیاتی سال اس اسکیم کے تحت 6.25لاکھ خاندانوں کو کنکشن کی فراہمی کا منصوبہ ہے۔ وقفہ سوالات میں کے ودیا ساگر راؤ اور دوسروں کے سوال پر وزیر فینانس نے بتایا کہ ضلع نظم و نسق کو استفادہ کنندگان کی نشاندہی کیلئے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ دیپم کنکشن کے تحت خواتین کے نام پر گیس کنکشن دیا جائے گا۔ ضلعی سطح پر استفادہ کنندگان کی نشاندہی کے بعد تقسیم کا عمل شروع کیا جائے گا۔