دیویا بھارتی نے رومانوی اداؤں سے ناظرین کو دیوانہ بنایا

ممبئی4اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ میں دیویا بھارتی کو ایک ایسی اداکارہ کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی رومانوی اداوں سے ناظرین کے دلوں میں اپنی ایک خاص شناخت بنائی تھی۔25فروری 1974 کو ممبئی میں پیدا ہونے والی دیویا نے اپنے کیریئر کا آغاز 1990 میں ریلیز تلگو فلم’ بوبلی راجہ’ سے کیا تھا جبکہ بالی ووڈ میں اپنے کیرئیر کی شروعات 1992 میں آئی راجیو رائے کی فلم ‘وشواتما’ سے کی تھی اس فلم میں ان پر فلمایا یہ نغمہ ‘سات سمندر پار میں تیرے پیچھے پیچھے آ گئی’ آج بھی شائقین کے درمیان کافی مقبول ہے ۔سال 1992 میں دیویا بھارتی نے جانے مانے فلمساز ساجد ناڈیاڈوالا کے ساتھ شادی کر لی لیکن شادی کے محض ایک سال کے بعد ہی پانچ اپریل 1993 کو دیویا بھارتی کی عمارت سے گر کر موت ہو گئی۔