دیوالی پر پٹاخے جلانے کے اوقات پر ٹاملناڈ واور پڈوچیری کیلئے عدالت کی نظرثانی

نئی دہلی ۔ 30 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے منگل کے دن اپنے حکمنامہ پر نظرثانی کرتے ہوئے جس میں ٹاملناڈو اور پڈوچیری میں پٹاخے جلانے کے اوقت 8 بجے شب تک 10 بجے شب مقرر کئے گئے تھے، ترمیم کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی عہدیداروں کو آزادی ہیکہ اپنے دائرہ کار میں اگر پٹاخے جلانے کے وقفہ کو 2 گھنٹے سے زیادہ بڑھانا چاہتے ہوں تو اس کی اجازت دے سکتے ہیں۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ ’’سبز پٹاخوں‘‘ کے احکام صرف قومی دارالحکومت دہلی کیلئے ہیں، پورے ملک کیلئے نہیں۔ حکومت ٹاملناڈو نے سپریم کورٹ میں درخواست پیش کرتے ہوئے دیوالی کی صبح سے ریاست میں پٹاخے جلانے کی اجازت طلب کی تھی جس پر سپریم کورٹ نے اپنا یہ فیصلہ سنایا۔