جونپور7دسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش میں ضلع جونپور کے جلال پور علاقے میں آج دیوار گرنے سے ملبے میں دب کر تین بچوں کی موت جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس ذرائع نے یہ اطلاع دی ۔ انہوں نے بتایا کہ جلال پور علاقے میں ریہٹی گاوں کے مہندر یادو نے ایک ریت کا ٹرک منگوایا تھا۔ جے سی بی مشین کے ذریعہ ریت بغل میں دیوار کے اندر ڈالی جارہی تھی ۔ ریت زیادہ ہونے کی وجہ سے اس کے دباؤ میں دیوار گر گئی اور راستے سے گزرنے والے چار بچے اس کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے ۔