’’دین و دستور بچاؤ تحریک‘‘ پر آل انڈیا مسلم پرنسل لاء بورڈ کا خواتین و طالبات کیلئے اجلاس

حیدرآباد ۔ /29 نومبر (پریس نوٹ) آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی جانب سے دین کے تحفظ اور دستوری حقوق کے تحفظ کیلئے جاری ملک گیر ’’دین و دستور بچاؤ تحریک‘‘ کے ضمن میں خواتین و طالبات کا ایک خصوصی اجلاس یکم ڈسمبر بروز منگل کو 11 بجے دن لمرا فنکشن ہال ، ٹولی چوکی میں منعقد ہوگا ۔ اس خصوصی اجلاس کو پروفیسر جمیل النساء ، رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ ، ڈاکٹر اسماء زہرہ ، رکن مجلس عاملہ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ ، محترمہ شمیم فاطمہ ، رکن عاملہ تحفظ شریعت کمیٹی اور علمائے کرام و دیگراسلامی اسکالرس مخاطب کریں گے ۔ خواتین و طالبات سے گذارش کی جاتی ہے کہ ’’دین و دستور بچاؤ تحریک‘‘ کے اس خصوصی اجلاس میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت فرماکر استفادہ کریں ۔