دینی مدارس کے اساتذہ سے اعظم خان کا اظہار یکجہتی

لکھنو7 مئی (سیاست ڈاٹ کام )یو پی کے وزیر اعظم خان نے آج مدرسہ ماڈرنیفکیشن بورڈ کے اساتذہ کے مطالبہ سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ دو سال سے ان کی تنخواہیں روک دینا ایک سنگین معاملہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ چیف منسٹر سے درخواست کریں گے کہ اقلیتی بہبود کے محکمہ کی ٹیم تحقیقات کیلئے روانہ کی جائے ۔