چینائی ۔29جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) اے ایم ایم کے کارکن جنہیں حال ہی میں پارٹی سے برطرف کیا گیا تھا کی کار پارٹی لیڈر ٹی ٹی وی دینا کرن کی رہائش گاہ کے باہر شعلہ پوش ہوگئی ۔ ان کے حامیوں نے دعویٰ کیا کہ کار پر پٹرول بم حملہ کیا گیا تھا ۔ کار میں سوار اے ایم ایم کے کے کارکن کے تعلق سے پولیس نے کہا کہ اسے شبہ ہے کہ پارٹی سے خارج کردہ پرمیلم نے ہی کار میں آگ لگادی ہے ۔ جب یہ کار دیناکرن کی رہائش گاہ کے قریب پہنچی تو کار میں وار اس کارکن نے از خود آگ لگائی ہے ۔ اے ایم ایم کے لیڈر حامیوں نے الزام عائد کیا کہ ان کی کار پر پٹرول بم پھینکا گیا ۔ پولیس سے سینئر عہدیدار نے کہاکہ پرمیلم نے آر کے نگر پہنچ کر ایم ایل اے دیناکرن کی رہائش گاہ کے سامنے ان کے خلاف کارروائی کرنے پر احتجاج کرنے کی کوشش کی تھی ۔