ممبئی ۔ 2 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بانی پاکستان محمد علی جناح کی دختر دیناواڈیہ کا آج انتقال ہوگیا۔ وہ نیویارک میں اپنی قیامگاہ پر تھیں۔ واڈیا گروپ کے ترجمان کے بموجب ان کی عمر 98 سال تھی۔ ورثاء میں ان کے فرزند واڈیا گروپ کے صدرنشین نسلی این واڈیا، دختر ڈائنا این واڈیا، پوتے نیس اور جیب واڈیا ہیں۔ واڈیا گروپ کے ترجمان نے اپنے بیان میں اس کا انکشاف کیا۔