حیدرآباد 4جون (سیاست نیوز) دیمک نے بیلٹ باکس میں بیلٹ پیپر س کو کتر دیا جس کے نتیجہ میں یہ بیلٹ پیپرس بے کار ہوگئے ۔یہ واقعہ تلنگانہ کے بھوپال پلی ضلع میں پیش آیا۔آج ضلع پریشد او رمنڈل پریشد کے انتخابات کے ووٹوں کی گنتی ہورہی ہے ۔جب مادھوپور منڈل کے امبٹ پلی گاوں کے بیلٹ پیپرس گنتی کے لئے نکالے گئے تو حکام نے دیکھا کہ ان بیلٹ پیپرس کو دیمک نے کتر دیا جس کے نتیجہ میں یہ بیلٹ پیپرس کسی بھی کام کے نہیں رہے ۔ایم پی ڈی او نے ڈسٹرکٹ پنچایت آفیسر کو اس واقعہ سے واقف کروایاجس پر اس ڈبہ کے بیلٹ پیپرس کی گنتی کوروک دیاگیا۔اس ڈبے میں 395بیلٹ پیپرس تھے ۔