دیسی ساختہ سنسرس سے دفاعی اسپیس میں انقلابی تبدیلی

انسان کے بغیر چلانے والی فضائی گاڑیوں کی کلیدی اہمیت : ستیش ریڈی

حیدرآباد ۔ 27 جنوری (پی ٹی آئی) ڈیفنس ریسرچ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) کے چیرمین جی ستیش ریڈی نے اتوار کو کہا کہ دیسی ساختہ سنسرس کی تیاری و فروغ تجارتی و دفاعی مقاصد کے لئے استعمال کی جانے والی بلاآسان فضائی گاڑیوں کی کارکردگی میں غیرمعمولی رول ادا کرتے ہوئے انقلاب تبدیلی لائے گی۔ ستیش ریڈی نے جو ایروناٹیکل سوسائٹی آف انڈیا کے چیرمین بھی ہیں کہ انسان کے بغیر کام کرنے والے مشینی نظام اور اس سے مربوط ٹیکنالوجیز میں انقلاب تبدیلی رونما ہوئی ہے۔ ایروناٹیکل سوسائٹی آف انڈیا نے ان کے حوالے سے کہا کہ ’بلاانسان فضائی گاڑیاں ( یو اے ویز) دفاعی اور شہری دونوں ہی شعبوں میں کلیدی رول ادا کریں گی چنانچہ صنعتوں کے لئے ان شعبوں میں متحرک ہونے اور کام کرنے کی فوری ضرورت ہے۔ ستیش ریڈی اس سوسائٹی کے زیراہتمام ’انسان کے بغیر طیاروں کے نظام: مواقع اور چیلنجس‘ کے زیرعنوان خطاب کررہے تھے۔