حیدرآباد۔9جون ( سیاست نیوز) تلنگانہ تلگودیشم پارٹی کے قائد مقننہ پارٹی کی حیثیت سے مسٹر ای دیاکر راؤ کا انتخاب عمل میں آیا اور ڈپٹی لیڈر تلنگانہ تلگودیشم مقننہ پارٹی کی حیثیت سے مسرس اے ریونت ریڈی اور ایس وینکٹ ویریا کو منتخب کیا گیا ۔ مسٹر این چندرا بابو نائیڈو کی نگرانی میںیہ انتخابات انجام دیئے گئے ۔ قبل ازیں چندرا بابو نائیڈو نے ڈپٹی لیڈر تلنگانہ تلگودیشم مقننہ پارٹی کی حیثیت سے سینئر تلگودیشم پارٹی قائد و سابق وزیر مسٹر ٹی سرینواس یادو کو منتخب کیا تھا لیکن مسٹر سرینواس یادو نے اس عہدے کو قبول کرنے سے انکار کردیا تھا ۔ چنانچہ نائیڈو نے ایس وینکٹ ویریا کو ڈپٹی لیڈر مقرر کیا ۔