دہلی:28 عہدیداروں کا تبادلہ

نئی دہلی ۔ 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بڑے پیمانے پر ردوبدل کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی حکومت نے آج 28 عہدیداروں بشمول 3 آئی اے ایس عہدیداروں کا تبادلہ کردیا۔ پرنسپل سکریٹری (خدمات) راجندر کمار کے جاری کردہ حکم نامہ کے بموجب سینئر آئی اے ایس عہدیدار آکاش مہاپترا، اغذیہ و سربراہی کمشنر سنجیو کمار اور وی کے بینیوال کا جو آئی اے ایس عہدیدار ہے، تبادلہ کردیا گیا ہے۔ اروند کجریوال سے قربت رکھنے والے کمار نے کہا کہ 28 عہدیدار 27 جولائی تک اپنے نئے عہدہ نہ سنبھالنے تو انہیں ان کے موجودہ عہدوں سے سبکدوش کردیا جائے ۔