کھٹمنڈو ۔ /27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جیٹ ایرویز کے دہلی سے اڑان بھرنے والے طیارہ میں بم کی اطلاع موصول ہوئی جس کے ساتھ ہی اسے نیپال کے تری بھون انٹرنیشنل ایرپورٹ پر اتارلیا گیا اور اس میں سوار تقریباً 170 مسافرین کا تخلیہ کردیا گیا ۔ نامعلوم شخص نے ایرپورٹ حکام کو فون پر بتایا کہ نئی دہلی سے آرہی پرواز میں دھماکو مادہ رکھا گیا ہے ۔ بعد ازاں طیارہ کو دور مقام پر لے جاکر تلاشی لی گئی لیکن یہ اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی۔