دہلی یونیورسٹی کے طلباء کا سمرتی ایرانی کی کار کا تعاقب

نئی دہلی ۔ یکم ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : مرکزی وزیر سمرتی ایرانی نے آج پولیس میں شکایت درج کروائی کہ دہلی یونیورسٹی کے نشے میں دھت 4 طلباء نے ان کی کار کا تعاقب کیا ہے ۔ جس کے بعد پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا ۔ سمرتی ایرانی نے شام 5-15 بجے پولیس کو کال کیا اور کہا کہ بعض نوجوان ایک کار میں ان کی کار کا تعاقب کررہے ہیں ۔ شکایت کے فوری بعد پولیس نے اس کار کو روک لیا جس میں چار نوجوان سفر کررہے تھے ۔ جن کی عمریں 18 تا 19 سال بتائی گئی ہے ۔ جینک پوری پولیس اسٹیشن میں انہیں حراست میں رکھا گیا ۔۔