نئی دہلی ۔ /19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نامور انسانی حقوق کارکن و سابق چیف جسٹس دہلی ہائیکورٹ راجندر سچر ایک خانگی دواخانہ میں بغرض علاج شریک کردیئے گئے ۔ وہ 94 سال کے ہیں انہیں فورٹیز ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا ہے ۔ وہ چند دن سے یہاں زیرعلاج ہیں اور جلد ہی ڈسچارج کردیئے جائیں گے ۔ مزید تفصیلات اور بیماری کی نوعیت کا انکشاف کرنے سے انکار کردیا گیا ۔ وہ /6 ڈسمبر 1985 ء سے /22 ڈسمبر 1985 ء تک دہلی ہائیکورٹ کے چیف جسٹس تھے ۔ یو پی اے دور حکومت میں انہوں نے ہندوستان میں مسلمانوں کی سماجی ، معاشی اور تعلیمی موقف کے بارے میں اپنی رپورٹ بھی پیش کی تھی ۔