نئی دہلی ۔ 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ہائیکورٹ میں پہلی بار ایک خاتون چیف جسٹس جی روہنی کی تقرری عمل میں آئی۔ یاد رہیکہ ہائیکورٹ کے قیام کے 47 سال بعد جسٹس جی روہنی نے آج اپنے عہدہ کا حلف لیا۔ حیدرآباد کی مایہ ناز عثمانیہ یونیورسٹی سے تعلیم یافتہ جسٹس روہنی قبل ازیں آندھراپردیش ہائیکورٹ کی سب سے زیادہ سینئر جج تھیں۔ دہلی کے لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ نے انہیں عہدہ کا حلف دلایا۔