دہلی کے وزیر گیہلوٹ کی عمارت پر انکم ٹیکس کا دھاوا

نئی دہلی۔ 10 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام)محکمہ انکم ٹیکس نے آج کثیر منزلہ عمارت کی جس کا تعلق دہلی کے ٹرانسپورٹ وزیر کیلاش گیہلوٹ سے ہے، دھاوا کرتے ہوئے 35 لاکھ روپئے نقد رقم ضبط کرلی۔ اس اقدام کی دہلی کی برسراقتدار عام آدمی پارٹی کی جانب سے مذمت کرتے ہوئے اسے انتخابی کارروائی قرار دیا گیا۔