دہلی کے مدرسہ میں کمسن لڑکے کا قتل

نئی دہلی ۔ 31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی ایم ایل ، سی پی آئی ایم اور اے آئی ایف اے کے ایک مشترکہ وفد نے دہلی کے سینئر پولیس عہدیداروں سے ایک 8 سالہ مدرسہ کے طالب علم کی دو گروپس کے درمیان جھڑپ کے دوران گذشتہ ہفتہ ہلاک ہوجانے کے سلسلہ میں ملاقات کی اور کمشنر پولیس کو ایک مکتوب حوالہ کیا۔ وفد نے الزام عائد کیا کہ بعض عہدیدار مدرسہ میں ساکن طلبہ کی ہراسانی اور دھمکیوں کی شکایات کو نظرانداز کرتے رہے ہیں حالانکہ مدرسہ میں ماحول خوشگوار نہیں ہے۔ سی پی آئی ایم اور سی پی آئی ایم ایل کی ٹیم نے 26 اکٹوبر کو مدرسہ کا دورہ کیا تھا اور طلبہ سے ملاقات کی تھی۔ انہیں امام صاحب نے دستاویزات دکھائے تھے جو ہراسانی کے واقعات کے بارے میں تھے۔