نئی دہلی 27 فروری (سیاست ڈاٹ کام) حکومت دہلی نے مریضوں کی بہبود کمیٹی میں خواتین کے لئے 33 فیصد تحفظات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہ فیصلہ چیف منسٹر اروند کجریوال کی زیرصدارت منعقدہ کابینی اجلاس میں کیا گیا جبکہ پیشنٹ ویلفیر کمیٹی محکمہ صحت کے تحت قائم کی گئی ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اس کمیٹی میں فی الحال RWA کے نمائندے اور ماہرین شامل ہیں اور حکومت بہت جلد کمیٹی میں 33 فیصد خواتین کو نمائندگی فراہم کرے گی۔ صدر عام آدمی پارٹی اروند کجریوال نے دہلی اسمبلی کے انتخابات میں خواتین کو تحفظات فراہم کرنے کا وعدہ کیا اور اس سمت میں پیشقدمی کرتے ہوئے محکمہ صحت میں ریزرویشن مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔