دہلی کے قرول باغ میں چار منزلہ عمارت منہدم

نئی دہلی ۔27 فبروری۔( سیاست ڈاٹ کام ) ایک چار منزلہ عمارت وسطی دہلی کے علاقہ قرول باغ میں آج منہدم ہوگئی ۔ دہلی کے آتش فرو محکمے نے اطلاع دی کہ دیونگر کے علاقہ میں واقع چار منزلہ عمارت منہدم ہوگئی جس کی نچلی منزل پر قیامگاہیں اور دوکانیں تھیں ، تاہم عمارت کے چاروں منزلوں میں ساکن افراد کی ہلاکتوں کی کوئی اطلاع نہیں ملی ۔ کارروائی جاری ہے تاکہ ملبے میں پھنس جانے والوں کو بچایا جاسکے اور اگر کوئی نعش ملبے میں دبی ہوئی ہو تو برآمد کی جاسکے ۔ تاحال اس واقعہ میں کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔