دہلی کی ہوا پھر خراب ہوگئی

نئی دہلی 8 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی ہوا پھر ناقص ہوگئی ہے اس کی وجہ ہوا کے رُخ میں تبدیلی ہے جو اب پنجاب اور ہریانہ کے گرمی والے علاقوں سے چل رہی ہے۔ عہدیداروں نے پیر کو یہ بات بتائی۔ SAFAR کے ڈیٹا کے مطابق اتوار کو ہوا کے معیار میں 181 کے ایک انڈیکس کے ساتھ اوسط سطح تک بہتری ریکارڈ کی گئی تھی لیکن پیر کو ایرکوالٹی انڈیکس 235 کے ساتھ ہوا کا معیار پھر ناقص ہوا۔ 0 تا 50 کے درمیان ایرکوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) کو اچھا سمجھا جاتا ہے۔ جبکہ 51 تا 100 کو اطمینان بخش، 101 تا 200 کو اوسط، 201 تا 300 کو ناقص ، 301 تا 400 کو بہت خراب اور 401 تا 500 کو شدید نوعیت کا سمجھا جاتا ہے۔