نئی دہلی ۔ /4 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) فضائی آلودگی تشویشناک سطح تک پہونچ جانے کے سبب دہلی اور پڑوسی علاقوں کے اسکولوں میں کئی احتیاطی اقدامات کئے گئے ہیں جن میں طلبہ کی صبح میں منعقد کی جانے والی اسمبلی کے مقام کو تبدیل کیا گیا ہے ۔ چہروں پر ماسک لگانے کا لزوم کے علاوہ پھلوں کی تقسیم وغیرہ شامل ہیں ۔ دہلی میں گزشتہ تین ہفتوں سے فضائی آلودگی کی سطح انتہائی ناقص رہی لیکن اتوار کی صبح معمولی بہتری کے ساتھ یہ آلودگی ناقص کی سطح پر آگئی ۔