دہلی کو عالمی تہذیبی ورثہ کی حیثیت زیرغور

نئی دہلی۔29جون ( سیاست ڈاٹ کام ) یونیسکو کی ٹیم قومی دارالحکومت کا ماہ ستمبر میں دورہ کرے گی تاکہ شہر کے تہذیبی ورثا کی حیثیت رکھنے والے مقامات کا جائزہ لے سکے ۔ ہندوستان نے عالمی ادارے سے خواہش کی ہے کہ دہلی کو عالمی تہذیبی ورثا کا حامل قرار دیاجائے ۔ انڈین نیشنل ٹرسٹ برائے فنون لطیفہ و تہذیبی ورثا کی دہلی شاخ نے زخیم کتاب حکومت دہلی کی جانب سے تیار کی ہے جسے مرکزی وزارت ثقافت جنوری میں یونیسکو کے سپرد کردے گی ۔ اس کتاب میں تمام تاریخی اہمیت کے مقامات کا تفصیلی تذکرہ اور تصویریں شامل ہیں۔