نئی دہلی ۔26اپریل( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی پولیس کمشنر کو عدالت نے ہدایت دی ہے کہ تحقیقات کا آغاز کریں اور خاطی ملازمین پولیس کے خلاف سنگین کوتاہیوں کی بناء پر مقدمات قائم کئے جائیں جو اسلحہ و گولہ بارود کی غیرقانونی سرگرمیوں کے بارے میں ہو ‘ سیشن کی عدالت نے کمشنر کو یہ ہدایت اُس وقت دی جب کہ پانچ سال سزائے قید کو کالعدم قرار دیا گیا جو ایک شخص کو مجسٹریٹ کی عدالت کی جانب سے ایک مقدمہ میں دی گئی تھی ۔سیشن کی عدالت نے کہا کہ تحت کی عدالت نے سنگین قانونی غلطی کی ہے کیونکہ اُس نے استغاثہ کے مقدمہ میں موجود کوتاہیوں کو نظرانداز کردیا ہے ۔ ایڈیشنل سیشن جج سنجے شرما نے کھڑک سنگھ کو اپیل کرنے کی اجازت دیتے ہوئے اُسے اسلحہ مقدمہ میں بری کردیا ۔بعض وقت پولیس ایک طرفہ کارروائی کرکے فاش غلطی کرتی ہے۔