دہلی کا موسم خوشگوار،بارش کی پیش قیاسی

نئی دہلی۔/6مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی کے شہریوں کا آج صبح خوشگوار موسم نے استقبال کیا کیونکہ گزشتہ کچھ دنوں سے شہری شدید گرمی کی وجہ سے پریشان تھے۔ ٹھنڈی ہواؤں کی وجہ سے شہر کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہوگئی تھی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 23.1 ڈگری نوٹ کیا گیا جبکہ کل یہی درجہ حرارت 26ڈگری سیلسیس تھا۔ درجہ حرارت میں کمی کی وجہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 15.3 ملی میٹر بارش ہوئی جس نے اچانک گرم موسم کو خوشگوار بنادیا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ24گھنٹوں کے لئے بھی مطلع ابر آلود رہنے اور ہلکی بارش ہونے کی پیش قیاسی کی ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سیلسیس رہے گا۔